خراب واشنگ مشین تبدیل نہ کرنے الیکٹرانک شاپ کا مالک عدالت طلب

خراب واشنگ مشین تبدیل نہ کرنے الیکٹرانک شاپ کا مالک عدالت طلب

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے خراب واشنگ مشین وارنٹی کے باوجود تبدیل نہ کرنے پر عابد الیکٹرانک شاپ مسلم ٹاؤن کے مالک کو 26دسمبر کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں وحدت روڈ کے پرویز اختر نے 2لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے عابد الیکٹرانک سے ایک واشنگ مشین ایک لاکھ روپے کی خریدی، اس کی باقاعدہ وارنٹی چھ ماہ کی دی گئی، واشنگ مشین کو استعمال کیا گیا تو وہ خراب تھی جس کے بعد فوری دکاندار سے رابطہ کیا گیا، دکاندار نے ٹھیک کرانے کی بہانے ٹال مٹول سے کام لیتا رہاجس سے اسے ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی