ایڈیشنل جج نے قتل کے مقدمہ میں صلح ہونے پر 5ملزم بری کر دئیے

ایڈیشنل جج نے قتل کے مقدمہ میں صلح ہونے پر 5ملزم بری کر دئیے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف عدالت نے قتل کے مقدمہ میں صلح ہونے پر 5 ملزموں کو بری کر دیا۔عدالت نے جن ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیاہے ان میں بلال بٹ، محمد سعید، طارق عرف میٹھا بٹ،حسن بٹ اور ذیشان شامل ہیں۔ملزموں نے رواں سال جنوری میں گوالمنڈی کے رہائشی نثار یوسف کو قتل کردیا تھا جس کامقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کیاگیا۔مقتول کے والد محمد یوسف اوروالدہ گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئیں اوراپنا بیان قلمبند کرایا،مقتول کے والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزموں کوخدا واسطے معاف کردیا ہے ،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی