لاٹھی چارج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، مریم اورنگ زیب

لاٹھی چارج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، مریم اورنگ زیب

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، لاٹھی چارج کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ہم لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلنے دینگے۔وہ گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں انھوں نے کہا کہ کہ ہم پولیس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے، ہماری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں پر تشدد کیا گیا، لاٹھیوں اور تشدد سے کارکن ڈرنے والے نہیں، جعلی مینڈیٹ والے ن لیگی قیادت سے خوفزدہ ہیں۔حکومت صرف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : کراچی صفحہ اول