سی این جی اسٹیشنز کوآج فراہمی معطل رہے گی

سی این جی اسٹیشنز کوآج فراہمی معطل رہے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کے روز معطل رہے گی۔ ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کے روز بھی چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رہی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول