وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی آئینگے

وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی آئینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی آئینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار 9 دسمبر کو اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے ۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول