حالیہ دہشت گردی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں: راجا عمر خطاب

حالیہ دہشت گردی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں: راجا عمر خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) انچارج سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت پاکستانی سمز بھی فروخت کی جارہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے، چینی قونصلیٹ حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کی سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ ہے، حالیہ دہشت گردی کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں.راجا عمرخطاب نے کہا کہ مفت سم کی لالچ میں شہری اپنا بائیو میٹرک کرا دیتے ہیں، ایجنٹس سمز فروخت کررہے ہیں، جس کا فائدہ دہشت گرد اٹھا رہے ہیں.انچارج سی ٹی ڈی نے خبردار کیا کہ شہری سم خریدنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر سے آن لائن تصدیق ضرور کرایں.انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کو زائدسمز کی فروخت روکنے کے لء یخط لکھ رہے ہیں.

مزید : کراچی صفحہ اول