رینجرز کی کارروائی ،ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غضنفر موٹا گرفتار

رینجرز کی کارروائی ،ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غضنفر موٹا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید غضنفر علی عرف موٹا کو گرفتار کیا ، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور مسلح لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم 2007 سے 2013 تک ایم کیو ایم لندن کا فعال رکن رہا ہے اور ایم کیو ایم لندن کے لیے بھتہ وصول کرنے اور زبردستی کھالیں جمع کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔ ملزم 2013 میں کورنگی میں واقعہ جامعہ مسجد بلال کے خطیب قاری امین کے قتل میں ملوث ہے ، جس کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 46/13 زیر دفعہ 302/109/34 کے تحت زمان ٹاؤن تھانے میں درج ہے ۔ ملزم غضنفر علی عرف موٹا اس مقدمے میں مفرور تھا ، جسے پولیس اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع قریبی چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 کو دیں ۔