سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی، ملیحہ لودھی

سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی، ملیحہ لودھی

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی خصوصی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔ملیحہ لودھی نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ترقی پزیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پزیر ممالک میں رہتی ہے، غربت کاخاتمہ کیے بغیرپائیداراوردیرپاترقی کاحصول ممکن نہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

ملیحہ لودھی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر