لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں امسال60مریضوں کی کارنیاکی پیوندکاری
پشاور(سٹی رپورٹر)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں امسال60مریضوں کی کارنیاکی پیوندکاری کی گئی ہے۔اس حوالے سے ہسپتال ترجمان کاکہناتھاکہ کارنیاکی پیوندکاری تجربہ کاراورسینئرڈاکٹرزنے کامیابی کے ساتھ سرانجام دی ہے۔ ایل آر ایچ کے آپتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرمحفوظ اورساتھی ڈاکٹرجنیدسیٹھی نے کہا کہ آنکھوں میں انفیکشن یا کسی چوٹ کی صورت میں کارنیا کو نقصان پہنچتا ہے جس سے بینائی شدیدمتاثرہوتی ہے۔ڈاکٹرمحفوظ نے مزید کہاکہ تقریباہرعمرکے افراد جس میں مرد عورت اور بچے شامل ہیں کی کامیاب اور مفت سرجری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ مستحق افراد جو باہر آپریشن کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے وہ اس سے مستفید ہوئے ہیں۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ وہ APPNA کے شکریہ اداکرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔ ڈاکٹر خالد نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے تعاون کی توقع رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مزید مستحق مریضوں کی کارنیا کی پیوندکاری کریں۔