ڈیرہ ،اراضی تنازعہ ،فائرنگ سے ایک جاں بحق

ڈیرہ ،اراضی تنازعہ ،فائرنگ سے ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پہاڑپور کے علاقہ دوست علی میں اراضی کے تنازعے پرتین افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کے علاقہ وانڈہ دوست علی میں اراضی کے تنازعے پرغوث اللہ وزیرولد ولی محمدسکنہ وانڈہ دوست علی کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ تھانہ پہاڑپورمیں اس واقعے کی دعویداری عزیزاللہ پر کی گئی کہ اس نے فائرنگ کرکے غوث اللہ وزیرکوقتل کیاہے اوراس نے یہ اقدام اپنے بھائی وزیراعظم اوربرکت اللہ ولد عزیزاللہ وزیرسکنائے طارق آباد کی ایماء پر کیاہے ۔