میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کاتیل کے پھیلاؤ کی ہنگامی مشق بارہ کوڈا کا انعقاد

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کاتیل کے پھیلاؤ کی ہنگامی مشق بارہ کوڈا کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سمندر میں تیل کے پھیلاؤ کی ہنگامی مشق بارہ کوڈا کا انعقاد کیاگیا، شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہونے والی 9ویں بارہ مشق میں مختلف ممالک کے 20مبصربھی شریک ہوئے،پہلی مرتبہ مشقوں کے دوران سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی 9ویں بارہ کوڈا مشقوں میں بحری اورفضائی اثاثوں نے حصہ لیا، اور تیل کے رساؤ کی ہنگامی صورتحال جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا،بندرگاہ سے لگ بھگ 30کلومیٹرکی دوری پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری جہازوں دشت، ہنگول، بسول، کشمیر، ڑوب، رحمت، سبقت، رفاقت سمیت 12 بحری جہازوں جبکہ پاکستان نیوی کے سی کنگ،زولو نائنر اور ہوورکرافٹ نے بھی حصہ لیا،مشقوں کے پہلے مرحلے میں سمندر میں تیل کے رساؤ کے جمع ہونے والے ذخیرے کو بوم کی مدد سے یکجا کیا گیا اور اس پر ڈس پرسن اسپرے کا چھڑکاؤ کیا گیا،بعدازاں دائرے کی شکل میں سمندر کی سطح پر موجود تیل کو اسکیمر کی مدد سے اٹھایاگیا،مشقوں کے اگلے مرحلے میں ایک گہرے سمندر میں، فرضی ہنگامی صورتحال کے دوران نامساعد حالات کا شکار ہونے والی کشتی سے سمند رمیں چھلانگ لگانے والے افراد کی محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران ابتداء میں اے ٹی آر سیونٹی فور ڈیفنڈر ہوائی جہاز نے،ربڑکی بوٹ جبکہ اسموگ مارکر پھینکا بعدازاں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے سمندر میں پھنسے افراد کو (ویٹ ونچنگ) رسوں کی مدد سے ہیلی کاپٹر میں منتقل کیاگیا،ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمن کا کہناتھا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں 700ٹن سے زائد تیل کے رساؤ پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، مشقوں کا مقصد تیل پھیلنے یا حادثے کی صورت میں فوری رسپانس ہے،میری ٹائم کے جہاز 24گھنٹے سمندر میں گشت کرتے ہیں، ڈی جی میری ٹائم کے مطابق مبارک ولیج کی تحقیقاتی کمیٹیوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے، بارہ کوڈا مشقوں میں پہلی مرتبہ چین،جاپان،ترکی،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،مالدیپ،سری لنکاسمیت دیگر ممالک کے 20غیر ملکی مبصر بھی شریک تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر