ٹرانسپورٹرز کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے ،اویس قادر شاہ

ٹرانسپورٹرز کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے ،اویس قادر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیر ٹرا نسپورٹ سندھ سید اویس قادرشاہ سے کراچی کے ٹرانسپورٹرز اور اندرون ملک جانے والی مسافر بسوں کے مالکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر شالیمار ایسوسیئیشن کے وفد عنایت گل، صاحبزادہ خان،ادریس خان، اور یہیی خان شریک تھے۔رہنماؤں نے ملاقات میں کراچی کے ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک جانے والی مسافر بسوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ اورنج لائن تمعیر کی وجہ سے اندرون ملک جانے والے بس اڈوں کو ختم کردیا گیا ہے، بس اڈے ختم ہونے سے مسافروں اور بس مالکان کو پریشانی کا سامنہ ہے۔ ٹرانسپورٹرز وفد کا کہنا تھا کہ اندرون ملک جانے والے مسافروں کے سہولت کے لیے متبادل بس اڈا فراہم کیا جائے۔ جس پر صوبائی وزیر اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو اندرون ملک جانے والے مسافروں کہ لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کہ ساتھ ساتھ بس اڈوں کا مسئلہ بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹرز کے مسائل اولین ترجیح پر حل کیے جائیں گیں، کراچی سے اندرون ملک جانے والے بسوں میں غریب مسافروں سے کرایوں میں نرمی کرنے کی ہدایت۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر