ہنگامہ آرائی کیس، ٹی ایل پی کے کارکن کی ضمانت منظور

ہنگامہ آرائی کیس، ٹی ایل پی کے کارکن کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار ٹی ایل پی کے کارکن کی ضمانت منظور کرلی ۔ٹی ایل پی کے سربراہ مولانا خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی اور جلا گھیراو کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے 46کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایک ملزم محمد قزافی کی پچاس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی جبکہ گرفتار ملزموں کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی گئی ،آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے تھانہ سولجر بازار ، بریگیڈ اور جمشید کوارٹر پولیس نے ملزمان کو پیش کیا پولیس کاالزام ہے کہ ملزموں نے خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور جلا گھیراو کیا،ملزمان نے شہر میں دہشت گردی اور خوف پھیلایا،ابتدائی تفتش میں ملزمان نے اپنا جرم کا اعتراف کیا ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر