خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی ضمانت منظور

خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بیوی کے روٹھ جانے نے شہری کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا۔پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری شاکر کو عدالت نے پانچ ہزار روپے کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا شاکر کو عوامی کالونی پولس نے عدالت میں پیش کیا شاکر کا کہنا ہے کہ گھریلو مسائل سے تنگ آکر خود کشی کا فیصلہ کیا،بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا،شہری کو گزشتہ روز عوامی کالونی پولیس نے پول سے اترتے ہی گرفتار کیا تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر