جے یو آئی کا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

جے یو آئی کا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام یونین کونسل اخون آباد نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جماعت کا امیدوار اپنے پوسٹرز اور بینرز میں جے یو آئی کے قائدین کی تصاویر لگانے سے قطعی گریز کرے بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوں گے ‘ یہ فیصلہ جے یو آئی یوسی26 اخون آباد کی کابینہ نے ایک اجلاس میں کیا جس میں یوسی امیر قاری عدنان ‘ مولانا رؤف شاہ ‘ عمادالدین سمیت ضلعی قائدین اور سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ‘ اجلاس کو بتایا گیا کہ جے یو آئی اخون آباد نے یو سی 26 میں ٹاؤن کونسل کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نامزد نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے لہٰذا یو سی اخون آباد کے کارکن ووٹ ڈالنے میں آزاد ہوں گے ‘ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ کوئی کسی بھی پارٹی کا امیدوار جمعیت کے قائدین کی تصاویر لگانے سے گریز کرے۔