آرٹس کونسل الیکشن،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیا جائے،مبشرمیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل الیکشن میں دھاندلی کی روک تھام کے لیے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ضروری ہے ۔اجارہ دارانہ اور آمرانہ انداز سے آرٹس کونسل کراچی کو چلایاجارہا ہے جس سے اس ادارے میں جمہوری روح ختم ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں ممبر سازی کے عمل پر بہت تحفظات ہیں ۔میرٹ کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اسی لیے آرٹس کونسل میں غیر جانبدار اسکروٹنی ضروری ہے ۔فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کو آرٹس کونسل میں جائز مقام ملنا ضروری ہے ۔یہی اس ادارے کے قیام کا اصل مقصد ہے ۔