خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نتائج کا علان

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نتائج کا علان

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات2018 کے نتائج کااعلان کردیا ۔مذکورہ امتحانات میں خیبر پختونخوا کے کے ایم یو کے ساتھ الحاق شدہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے مجموعی طور پر2147طلباء وطالبات نے شرکت کی تھی جس میں1540 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ایم بی بی ایس کامجموعی نتیجہ75فیصدجبکہ ڈینٹل کالجز کی کامیابی کی مجموعی شرح 57فیصد رہا۔خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس کے مذکورہ سیکنڈ پروفیشنل امتحان میں خیبرگرلزمیڈیکل کالج پشاورکی طالبہ شاہ رین شمس نے607 نمبروں کے ساتھ پہلی جبکہ خیبر میڈیکل کالج پشاور کی فریال مسعود اور گل رخ نورین نے 603نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری اور خیبرمیڈیکل کالج پشاورہی کے طالب علم احمد ارتضیٰ نے602نمبرلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اسی طرح بی ڈی ایس کے سیکنڈ پروفیشنل امتحان میں باچا خان میڈیکل کالج مردان ڈینٹل سیکشن کی طالبہ ایمن منان نے664نمبر لیکر اول جبکہ رحمان ڈینٹل کالج پشاورکی طالبہ مقنزہ جہانزیب نے 662نمبروں کے ساتھ دوم اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادڈینٹل سیکشن کی سلکا عروج اوررحمان ڈینٹل کالج پشاورکے فیضان بلال ملک نے مشترکہ طورپر656لیکرسوم پوزیشن حاصل کی ہے۔خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرارشدجاویدنے کامیاب ہونے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے اورآنے والے امتحانات میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ اس تسلسل کو آئندہ بھی اسی جوش اور جذبے سے جاری رکھا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول