سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی ، تیمور سلیم جھگڑا

سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی ، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور( سٹاف رپورٹر)جامع مسجد کی تعمیر پر تین کروڑ نوے لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔ تعمیر اتی کا م سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے ۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے جمعرات کے روز پشاور میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک جامع مسجد کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مسجدکی تعمیر پر تین کروڑ نوے لاکھ روپے کی لاگت آئیگی جہاں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔ تعمیراتی کام کا ٹھیکہ مواصلات و تعمیرات ڈیپارٹمنٹ کے ذمے ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو نماز پڑھنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ مسجد کے افتتاح پر سکیرٹریٹ ڈیپارٹمنٹ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جامع مسجد کی تعمیر سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیکرٹریٹ کے اندر ہی نماز پڑھنے کی سہولت میسر ہوگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول