چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کاآغاز

چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)تیرہویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2018 کی افتتاحی تقریب آج روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔ کے پی ٹی کے جنرل مینیجر انجینئرنگ ، ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور حبیب الرحمن نے تقریب سے خطاب میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ ’ ’الوداعی طرز‘ ‘ پر کھیلی جائے گی اور ٹاپ 8 کھلاڑیوں کو دوسرے راؤنڈ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ۔چیمپئن شپ کا پہلا راؤنڈ آج شروع ہو چکا ہے جبکہ چیمپئن شپ 10 دسمبر کواختتام پذیرہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے ر ہے ہیں جن میں سے نصف کا تعلق پاکستان سے جبکہ نصف بین الاقوامی کھلاڑی ہیں جن کا تعلق مصر، ایران، ہانگ کانگ، آئر لینڈ، ملائیشیا، میکسیکو، پرتگال اور قطر سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حصہ لینے والے تمام کھلاڑی بین الاقوامی رینکنگ رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمپئن شپ ملک میں اسکواش کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی اوراس کھیل کی کھوئی ہوئی ساکھ واپس بحال کرنے کی طرف پاک بحریہ کا ایک بڑا قدم ہوگی۔ کموڈور حبیب الرحمن نے اس میگا ایونٹ میں شمولیت اور معاونت پر کھلاڑیوں ، آفیشلز اور اسپانسرزکے جوش و جذبے کی حوصلہ افزائی کی۔