ہچیسن پورٹس کا یارڈ گینٹری کرینزکی خریداری کے لئے معاہدہ

ہچیسن پورٹس کا یارڈ گینٹری کرینزکی خریداری کے لئے معاہدہ

کراچی (پ ر) ہچیسن پورٹس پاکستان نے شنگھائی زینھوا ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ چائنا (ZPMC) سے کرینز کی خریدادی کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ آٹھ نئی بغیر کیبن کے ریموٹ کنٹرولڈ گینٹری کرینز کے علاوہ ٹرمینل 24 ریموٹ کنٹرولڈ ربڑ ٹائر کے حامل یارڈ گینٹری کرینز (RTGCs) حاصل کرے گا، اور یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد کرینین ہونگی۔نئے کرینوں کی آمد سے پورٹ کے آپریشنز میں نمایاں تیزی آئے گی۔ ان کرینوں کے حصول کے بعد ٹرمینل کے پاس کل 16 ریموٹ کنٹرولڈ گینٹری کرینز اور 53 یارڈ گینٹری کرینز (RTGCs) ہونگی ۔ معاہدے پر ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل اور ZPMC کے وائس پریذنٹ، شان جیانگیو نے دستخط کئے، اس موقع پرچین کے کونسل جنرل وانگ یو، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیرمین ریئر ایڈمرل جمیل اختر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کیپٹن راشد جمیل نے کہا ’’یہ ہچیسن پورٹس پاکستان کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اس حصول کے بعد ہم نے پاکستان کی تجارت اور معیشت کے ساتھ اپنے عزم کی تصدیق کی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔ ریموٹ کنٹرولڈ گینٹری کرینز اور یارڈ گینٹری کرینز ( RTGCs) کے حصول کے بعد ہمارے آپریشنز میں تیزی اور کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اور ہماری عالمی معیار کی حامل سروسز میں بہتری ہوگی۔ پاکستان میں ہمارے سفر میں ہمارا مسلسل ساتھ دینے پر میں ZMPC کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر