ملکی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ، اسد عمر

ملکی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ، اسد عمر

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ملکی مفاد کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کیلئے زرمبادلہ کی ضرورت ہے، اسٹیٹ بنک کی آزاد پالیسیاں ضروری ہیں کوئی مایوسی نہیں پھیلائی جو نظر آرہا ہے وہی بتایا۔ دوست ملکوں اورآئی ایم ایف سمیت تمام آپشن زیرغورہیں، آئی ایم ایف سے بات چیت کررہے ہیں ان سے معیشت کی بہتری کیلئے کوئی بہترپروگرام ملتا ہے تو ضرورلیں گے۔ دہشتگردی کی فنڈنگ کیخلاف خصوصی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں، استعفے اورجہانگیر ترین سے ان کے اختلافات کی خبریں سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے کہا تھا کہ100 دن بعد کارکردگی دیکھوں گا ابھی تک مجھے وزیراعظم نے کچھ نہیں کہا۔

وزیر خزانہ

مزید : کراچی صفحہ اول