شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ
شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج سید نجم الحسن نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا اور اب شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس کلاس کی وجہ سے وہ  کھانا گھر سے منگوا سکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کو بی کلاس دینے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں بی کلاس کے تحت ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور میٹرس کی سہولیات دی جائیں گی۔