شہبازشریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ لیکن اس سے کون کونسی سہولیات انہیں دستیاب ہوں گی؟ آپ بھی جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیا گیاہے جہاں انہیں بی کلاس دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بیرک نمبر دو میں رکھا گیاہے جبکہ ان کو بی کلاس دی گئی ہے ۔ شہبازشریف کا سارا سامان بھی نیب حوالات سے پہنچا دیا گیا ہے ۔ جیل ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کو ابتدائی طور پر صرف اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہو گی تاہم اگر وہ کسی اور سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں یا اس کے علاوہ کوئی ان سے ملاقات کرنا چاہتاہے تو انہیں محکمہ داخلہ سے خصوصی اجازت لینا پڑے گی ۔شہبازشریف کو دوبارہ 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔