12 دسمبر کو تھر کا دورہ کروں گا، ہمارے لیے بھی طیارے کا بندوبست کیا جائے:چیف جسٹس

12 دسمبر کو تھر کا دورہ کروں گا، ہمارے لیے بھی طیارے کا بندوبست کیا جائے:چیف ...
12 دسمبر کو تھر کا دورہ کروں گا، ہمارے لیے بھی طیارے کا بندوبست کیا جائے:چیف جسٹس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ وہ 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کریں گے اور اس کیلئے سندھ حکومت انتظامات کرے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تھرمیں غذائی قلت سے بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں 12 دسمبر کو تھر دورے پر جارہاہوںاس کیلئے سندھ حکومت انتظامات کرے ۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بھی طیارے کا بندو بست کریں ، جس پر رمیش کمار نے جواب دیا کہ جی سر ہم تیار ہیں ۔

چیف جسٹس کا کہناتھا کہ تمام جگہوں کا دورہ کروں گا ، تھر میں صرف اچھی جگہوں کا دورہ نہ کروایا جائے ، وہ جگہیں بھی دکھائی جائیں جہاں پر بھوک ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی ہمارے بچے ہیں ، خوراکی قلت سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، تھر کے مسائل زدہ علاقوں پر توجہ دیں ، تھر میں پانی اور خوراک کی قلت پر تشویش ہے ۔

عدالت میں بتایا گیا کہ چیف سکریٹری تھوڑی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آ جائیں ہم بیٹھیں ہیں ، بعد میں سن لیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں