سپریم کورٹ نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کی نوازشریف کیخلاف مقدمات نمٹانے کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے بتایاکہ آج ہی مدت میں توسیع کیلئے درخواست کی تھی جو سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں طلب کیے جانے کی اطلاع ملتے ہی خواجہ حارث عدالت عظمیٰ میں پیشی کیلئے روانہ ہوگئے۔

مزید : قومی