ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہوں کو طلب کر لیا

ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ...
ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہوں کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے عملے اور پائلٹس کی ڈگریوںکی تصدیق سے متعلق کیس میں سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
سپریم کورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹس اور عملے کی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جس دوران اسسٹن اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ 498 پائلٹس میں سے 12 کی ڈگریاں جعلی ہیں جبکہ 1864 کریوں ممبران میں سے 74 کی ڈگریاں جعلی ہیں ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا کوئی کارروائی کی ، کسی کو معطل کیا ؟ ، جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈگر ی جعلی ہے تو پھر انکوائری کس بات کی ؟ ۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جس پر جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ شوکاز کی کیا ضرورت تھی ،کارروائی عمل میں لائی جاتی ۔
سول ایوی ایشن کے نمائندے کا کہناتھا کہ دو ماہ دیئے جائیں انکوائری رپورٹ پیش کر ددیں گے ، پائلٹس کو گراونڈ کر دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھنٹوں کی بات کریں ، آپ مہینے مانگ رہے ہیں ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باقی ایئر لائنز کی کیا پوزیشن ہے ؟ جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کو ایک ہفتے میں تصدیق کرنے کیلئے کہا تھا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک سال ہو گیا ہے اور ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ۔ ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی کے ڈی جی کہاں ہیں اور پی آئی اے کے سی ای او کون ہیں ؟۔ چیف جسٹس نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہ کرنے والی یونیورسٹیوں کے سربراہان کو بھی طلب کرلیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -