العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز، سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو24 دسمبر تک کا وقت دے دیا

العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز، سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو24 دسمبر ...
العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز، سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو24 دسمبر تک کا وقت دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنس کے ٹرائل کیلئے احتساب عدالت کو 24 دسمبر تک کا وقت دے دیا۔
نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے ٹرائل میں توسیع کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ ہوا۔ خواجہ حارث نے کہا احتساب عدالت میں بحث چل رہی ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وہاں کوئی الف لیلیٰ کی کہانی چل رہی ہے؟بحث کرنے کا بھی وقت ہوتا ہے، آپ ہربار ٹائم مانگنے آجاتے ہیں، کیا آپ کو احتساب عدالت سے کوئی شکایت آئی ہے؟آپ کو ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کا کہوں تو ناراض ہوجاتے ہیں ۔
خواجہ حارث نے کہا میری توانائی آپ جیسی نہیں کہ چھٹی کے روز کام کروں، احتساب عدالت میں بحث بند کردیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارس دیے آپ کا رویہ شروع دن سے ہی ایسا ہے ، آپ کی مرضی کے مطابق فیصلہ نہ ہو تو بائیکاٹ کردیتے ہیںاب آپ کو بائیکاٹ نہیں کرنے دیں گے، خواجہ صاحب کام کرکے اپنی اور قوم کی زندگی آسان کریں، اب آپ الگ ہوں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ آپ کارروائی میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آئندہ ہفتے دلائل مکمل کرلیے جائیں گے۔ جس پر سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کی درخواست پر احتساب عدالت کو 24دسمبر تک مزید وقت دے دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -