فیصلہ کن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف

فیصلہ کن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف
فیصلہ کن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا۔ خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی 73 رنز کی لیڈ ختم کردی گئی بلکہ پاکستان کو 280 رنز کا ہدف بھی دے دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں روز سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جبکہ ہنری نکولس نے 126 رنز بنا کر پاکستانی باﺅلرز کو خوب ٹف ٹائم دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے خوب جادو دکھایا اور کیویز کے 4 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے اور قوی امکان ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں 348 رنز بنائے اور پوری ٹیم پولین پہنچ گئی اور یون پاکستان نے کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل کی ۔جس میں سب سے اظہر علی نے 134 رنز اور اسد شفیق نے 104 رنز کی انتہائی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ساتھ ہی پاکستان کی پوزیشن بھی میچ میں مضبوط بنا دی ۔جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔حارث سہیل نے 34 اور کپتان سرفراز نے 25 رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مجموعی طور پر 274 رنز بنائے جس میں ولیمسن 89 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ والٹنگ 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔اان کے علاوہ راوال نے 45رنز کی اننگ کھیلی اور گرینڈ ہوم 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچانا جبکہ یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کے علاوہ حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل