بورے والا کے سرکاری ہسپتال میں مریض کا پیٹ چاک کرکے آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹروں نے ایسا کام کردیا کہ مریضوں کو ہسپتال سے ڈر لگنے لگا

بورے والا کے سرکاری ہسپتال میں مریض کا پیٹ چاک کرکے آپریشن تھیٹر میں موجود ...
بورے والا کے سرکاری ہسپتال میں مریض کا پیٹ چاک کرکے آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹروں نے ایسا کام کردیا کہ مریضوں کو ہسپتال سے ڈر لگنے لگا

  

وہاڑی (ویب ڈیسک ) تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر دوران آپریشن سیلفیاں لینے لگے۔ تصویر میں مریض کا پیٹ چاک کر کے ڈاکٹر محمد اقبال اور عملہ سیلفیاں بناتے رہے۔ تصویریں وائرل ہونے پر مریضوں خصوصاً خواتین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آئے روز مریضوں اور لواحقین کی طرف سے سنگین شکایات سامنے آتی رہتی ہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے نوٹس کی بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اسی طرح کا ایک تشویشناک واقعہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیش آیا کہ ڈاکٹر سرجن محمد اقبال آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن مریض کا چاک کرکے آپریشن کر رہے تھے دوران آپریشن ہی ڈاکٹر محمد اقبال اور ان کے عملہ نے سٹریچر پر مریض کو چھوڑ کر سیلفیاں لینا شروع کر دیں، سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے پر ڈاکٹر محمد اقبال کا تصاویر کے حقیقی ہونے کا اعتراف کر تے کہنا تھا کہ ایسی تصاویر یا ویڈیوز کو شیئر کرنے میں کوئی حرج نہیں یہ تصاویر ایک سال پرانی ہیں جبکہ تصاویر میں موجود تشویشناک حالت میں پڑے مریض کے جسم کے چاک حصے بھی تصاویر میں دکھائے گئے۔

واضح رہے کہ تین دن قبل سرکاری ہسپتال میں مریض کو تشویشناک حالت میں چیک اپ کی بجائے کھلے آ سمان تلے ڈرپ لگا کر ڈرپ درخت کے ساتھ لٹکا دی گئی تھی جس پر بعد ازاں ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی کا شکار مریض دم توڑ گیا تھا شہریوں کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد عوام کا ڈا کٹر وں پر اعتماد نہیں رہے گا خصوصا ً خواتین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے آئے روز سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کے ساتھ ہو نے والے ایسے واقعات پر نو ٹس لیا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی