امیر زادے کی رسم نکاح میں ایسی چیز لُٹا دی گئی کہ اہل علاقہ بھی دنگ رہ گئے
منڈی بہاﺅ الدین (ویب ڈیسک) امیرزادے کی رسم نکاح پر ملکی و غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی، مہمانوں کیلئے لاتعداد کھانوں کے کھابے رکھے گئے۔ تقریب نے اپنا ہی رنگ جما دیا۔ دیکھنے والوں کو حیران کر دیا جب ایک گھنٹے تک مکان کی چھت سے دولہا کے رشتہ دار اور دوستوں نے پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی بارش کردی، لوٹنے والے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے مکان کے شیڈ پر بھی چڑھ گئے، کئی لوگ ہاتھوں میں جھال پکڑے مچھلیوں کی طرح ہوا سے نوٹ لوٹتے رہے۔ یہاں تک کہ لوٹنے والوں کے پاس لوٹی رقم رکھنے کہ جگہ ختم ہوگئی۔ نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے بھی بطور مہمان شریک ہوئیں۔