سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان
سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کا رجحان برقرار ہے۔
صبح 9 بجے کاروبار کا آغاز ہوا تو مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی تاہم 10 بج کر 54 منٹ پر 100 انڈیکس میں یکدم مندی ہوئی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہونے والی 527 پوائنٹس کی مندی کے باعث ایک بار تو انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا تاہم اس کے بعد دوبارہ انڈیکس اوپر جانا شروع ہوا۔ جمعہ کی بریک سے پہلے تک انڈیکس کافی حد تک ریکور ہوگیا لیکن پھر بھی اس میں 63 پوائنٹس کی کمی برقرار ہے جس کے باعث یہ 38 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر آچکا ہے۔

مزید :

بزنس -