چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی بلا لیا ، لیکن کیوں اور کیس کیا ہے ؟ سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی بلا لیا ، لیکن کیوں اور ...
چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی بلا لیا ، لیکن کیوں اور کیس کیا ہے ؟ سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے چکوال میں ریلوے ٹریک پر مبینہ قبضے اور فروخت سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو 24 دسمبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار کا کہناتھا کہ 1994 تک ریلوے ٹریک فعال تھا، 1998 میں ریلوے ٹریک فروخت کردیا گیا۔ریلوے افسران معاملے پرعدالت کو مطمئن نہ کرسکے ۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہے تو شیخ رشید کو بلاکرپوچھ لیتے ہیں۔ عدالت میں ریلوے کے وکیل کا کہناتھا کہ ریلوے اس معاملے پر سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے اراضی وفاقی یا صوبائی حکومت کی ملکیت ہوتی ہے، یہ ریلوے کی زمین ہے کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو سکتی ۔

مزید : قومی