زندگی کا آخری ٹیسٹ ، محمد حفیظ جب شاندا ر استقبال کے بعد پچ پر بیٹنگ کیلئے پہنچے تو ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آ گیا ؟ جان کر آپ کو بھی شدید افسوس ہو گا

زندگی کا آخری ٹیسٹ ، محمد حفیظ جب شاندا ر استقبال کے بعد پچ پر بیٹنگ کیلئے ...
زندگی کا آخری ٹیسٹ ، محمد حفیظ جب شاندا ر استقبال کے بعد پچ پر بیٹنگ کیلئے پہنچے تو ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آ گیا ؟ جان کر آپ کو بھی شدید افسوس ہو گا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈنے پاکستان کو تیسرے میچ میں جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم کی وکٹوں کی پت جھڑ لگ چکی ہے جس میں محمد حفیظ بھی شامل ہیں جو اپنے آخری میچ کو یادگار نہ بنا پائے ہیں ۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے دو روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب یہ ٹیسٹ ان کے کریئر کا آخر ی میچ ہے تاہم پروفیسر اس میچ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ صرف 8 سکور ہی بناسکے اور سوتھی کی گیند پر 19 کے مجموعے پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔جبکہ ان کے بعد آنے والے اظہر علی نے بھی صرف پانچ رن ہی بنائے اور پولین کی جانب کوچ کر گئے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 274 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے 348 رنز کی اننگ کھیلی اور 73 رنز کی برتر ی حاصل کی ۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ میں اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے ۔

مزید : کھیل