پاکستان کا وہ سکول جہاں سے تعلیم کی بجائے پٹرول ملتا ہے

پاکستان کا وہ سکول جہاں سے تعلیم کی بجائے پٹرول ملتا ہے
پاکستان کا وہ سکول جہاں سے تعلیم کی بجائے پٹرول ملتا ہے

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے ایک مڈل سکول کو عملے نے منی پیڑول پمپ میں تبدیل کردیا، جہاں سے بڑے پیمانے پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کے سکول کے اچانک دورے کے موقع پر ہوا۔جب رکن اسمبلی پشین کے گورنمنٹ مڈل سکول منظری پہنچنے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سکول میں بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے عملے نے سکول کو منی پیڑول پمپ میں تبدیل کر رکھا ہے اور وہاں سے بڑے پیمانے پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی نے اس صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھ دورے پر آنے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر پشین کلیم اللہ کو عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ