بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن عروج پر، کپل شرما کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم لیکن ان کارڈز کیساتھ کیا چیز بھجوائی گئی؟ آپ بھی جانئے

بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن عروج پر، کپل شرما کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم لیکن ...
بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن عروج پر، کپل شرما کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم لیکن ان کارڈز کیساتھ کیا چیز بھجوائی گئی؟ آپ بھی جانئے

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں نامور شادیوں کے نہ رکنے والے سلسلے کی کڑی اب نامور کامیڈین کپل شرما تک آ پہنچی ہے،ان کی شادی کا آغاز انتہائی میٹھے انداز میں ہوا یعنی شادی کے کارڈکے ساتھ مٹھائی کے ڈبے بھی تقسیم ہوئے۔بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن پورے عروج پر ہے، پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پھر ابھی پریانکا اورنک کے استقبالیے کی تقریب بھی نہیں ہوئی کہ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہوگیا۔ کپل کی ہونے والی دلہن گینی کے گھر سکھ مذہبی رسوم کے مطابق ’اکھنڈ پاتھ‘ کی رسم اداکی گئی۔

View this post on Instagram

Have a look at @kapilsharma's wedding card! Best wishes to the couple ❤ SWIPE➡️ . . #TellyTalkIndia #TellyNews #tvshows #TVserial #TVHost #TV #wedding #KapilSharma #GinniChatrath #WeddingCard #instagood #Album #KapilSharmaShow #TKSS #thekapilsharmashow #KapilGinni

A post shared by Telly Talk India (@tellytalkindia) on

کپل کی شادی کے کارڈ جب بھیجے گئے تو اس کے ساتھ ایک ڈبہ بھی موجود تھا جس میں بھارت کی سپیشل میووں سے بھری مٹھائی موجود تھی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کپل شرما کھانے پینے کے شوقین ہیں۔اس انوکھے دعوت نامے کو جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو اس کی خوب دھوم مچی۔مٹھائیاں دیکھنے میں تو بہت ہی لذیذ لگیں۔

واضح رہے کپل شرما کی شادی 12 دسمبر کو ہونے جارہی ہے، انہوںنے گزشتہ مہینے اپنے سوشل میڈیا پر شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

مزید : تفریح