وزیراعظم عمران خان سے چینی پاور کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات،سرمایہ کاری کی پیشکش کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے چینی پاور کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوڈان نے ملاقات کی ہے اور وزیراعظم کو سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وانگ یوڈان کاکہناتھاکہ ان کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے جس کا وزیراعظم عمران خان نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے ، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نے بتایاکہ سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ماحول کو سازگار بنارہے ہیں۔