چینی قونصل خانے پرحملہ ، رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

چینی قونصل خانے پرحملہ ، رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
چینی قونصل خانے پرحملہ ، رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی قونصل خانے پرحملہ کیس کی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) میں پیش کردی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد اضل خان، رازق خان اوررئیس مارے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں تک پہنچ چکے ہیں جبکہ نامزد دہشتگرد اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے اسلم عرف اچھوگروپ سے تھا، قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کالعدم تنظیم کے چیف سمیت 7 کمانڈر نامزد ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی