پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، محمد عامر کی واپسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں محمد عامر کی واپسی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا اور اس کیلئے پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔
ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ ان کے علاوہ سکواڈ میں امام الحق ، فخر زمان ، شان مسعود ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابراعظم ، محمد رضوان ، یاسر شاہ، شاداب خان ، محمد عباس ، حسن علی، محمد عامر ، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہناتھا کہ محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی فارم حاصل کر لی ہے ۔