تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ کا ایسا فیصلہ جس کی کسی نے توقع ہی نہ کی تھی ، ڈرا نہیں ہوا بلکہ ۔۔

تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ کا ایسا فیصلہ جس کی ...
تیسرا ٹیسٹ ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ کا ایسا فیصلہ جس کی کسی نے توقع ہی نہ کی تھی ، ڈرا نہیں ہوا بلکہ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ہدف کو عبور کر نا تو دور میچ کو ڈرا کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو پائی ہے اور نیوزی لینڈ کے 280 رنز کے آگے پوری ٹیم نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 123رنز سے شکست دے کرسریز 1-2 سے جیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 بنا کر پولین پہنچ گئی جس میں واحد بابر اعظم نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور محمد حفیظ نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغاز کیالیکن پروفیسر اپنے آخری میچ کو بھی یادگار بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 8 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے اظہر علی بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 5 کو پر ہی پولین پہنچ گئے۔ان کے بعد حارث سہیل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن وہ بھی 5 اور اسد شفیق بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہو گئے جس کے باعث پاکستان کی پوزیشن انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔بلال آصف 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں روز سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جبکہ ہنری نکولس نے 126 رنز بنا کر پاکستانی باولرز کو خوب ٹف ٹائم دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے خوب جادو دکھایا اور کیویز کے 4 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ واضح رہے کہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے اور قوی امکان ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے گا۔سرفراز 28 اور اوپننگ پر آنے والے امام الحق 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں 348 رنز بنائے اور پوری ٹیم پولین پہنچ گئی اور یون پاکستان نے کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل کی۔جس میں سب سے اظہر علی نے 134 رنز اور اسد شفیق نے 104 رنز کی انتہائی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ساتھ ہی پاکستان کی پوزیشن بھی میچ میں مضبوط بنا دی۔جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔حارث سہیل نے 34 اور کپتان سرفراز نے 25 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مجموعی طور پر 274 رنز بنائے جس میں ولیمسن 89 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ والٹنگ 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اان کے علاوہ راوال نے 45رنز کی اننگ کھیلی اور گرینڈ ہوم 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچانا جبکہ یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزید :

کھیل -