اپنے آپ کو مردانگی سے محروم کر کے کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے شخص نے اس افسوسناک حرکت کی وجہ بتادی

اپنے آپ کو مردانگی سے محروم کر کے کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے شخص نے اس ...
اپنے آپ کو مردانگی سے محروم کر کے کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے شخص نے اس افسوسناک حرکت کی وجہ بتادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اپریل 2014ءمیں معروف امریکی گلوکار آندرے جانسن نے اپنا عضو مخصوصہ کاٹ کر دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم بروقت طبی امداد ملنے پر اس کی جان بچ گئی۔ اب اس نے پہلی بار اس افسوسناک حرکت کی وجہ بتا دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والی ایک ڈاکومنٹری میں بات کرتے ہوئے آندرے جانسن، جو کرائسٹ بیئرر (Christ Bearer)کے نام سے معروف ہیں، نے بتایا کہ میری اس حرکت کی وجہ شدید ڈپریشن تھی۔ مجھے یہ ڈپریشن لاحق ہونے کی کئی وجوہات تھی تاہم ان میں سب سے بڑی وجہ منشیات کا بہت زیادہ استعمال تھا۔

آندرے نے بتایا کہ ”میں نے 2004ءمیں وو تنگ(Wu-Tang)ریکارڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ وہ وقت میری زندگی کا سب سے اچھا وقت بھی تھا اور سب سے بڑا وقت بھی۔ اس معاہدے کے بعد میری مالی حالت بہت اچھی ہو گئی اور آپ جانتے ہیں کہ جب آپ کی جیب میں ہر دوسرے روز ایک ہزار ڈالر آ رہے ہوں تو آپ ہر طرح کی منشیات استعمال کرنے لگتے ہیں۔ میں نے بھی وہی کیا۔ پہلے میں بہت کم منشیات لیتا تھا لیکن اس معاہدے کے بعد میں نے ہر طرح کی منشیات بڑی مقدار میں استعمال کرنی شروع کر دیں۔ اسی دوران میری ماں بیمار ہو کر انتقال کر گئی اور اس صدمے کی وجہ سے میں خطرناک حد تک منشیات کا عادی ہو گیا۔ ان کا نتیجہ شدید ذہنی خلفشار اور ڈپریشن کی صورت میں نکلا جس کے زیراثر میں نے اپنا عضو مخصوصہ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ اب میں نفسیاتی علاج کرانے کے بعد کافی صحت مند ہو چکا ہوں تاہم اب بھی میں بسااوقات ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہوں تاہم میری بیوی اور میری بیٹی اس وقت میرا بہت ساتھ دیتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس