معروف ماڈل کی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی، آدمی کی شادی تڑوادی

معروف ماڈل کی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی، آدمی کی شادی تڑوادی
معروف ماڈل کی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی، آدمی کی شادی تڑوادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی انسٹاگرام ماڈل صوفیا علی کی شرمناک ویڈیوگزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی، جس نے معروف گلوکار کی شادی بھی تڑوا ڈالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ویڈیو میں صوفیا امریکی گلوکار کیئری کینڈریل سیفس کے ساتھ گاڑی میں موجود ہوتی ہے اور اپنی شرٹ اتار دیتی ہے۔ کیئری کینڈریل جو اپنے سٹیج نیم ’آف سیٹ‘ (Offset) سے معروف ہیں، کی 15ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ جب یہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو اس کی اہلیہ کارڈی بی نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔


رپورٹ کے مطابق گاڑی آف سیٹ ڈرائیو کر رہا تھا اور فرنٹ سیٹ پر کواوو (Quavo)نامی گلوکار بیٹھا تھا۔ پچھلی سیٹوں پر صوفیا اوراس کی کچھ سہیلیاں موجود ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوفیا شراب کے نشے میں دھت ہوتی ہے اور اپنی چھاتی کو برہنہ کر دیتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو خود آف سیٹ نے بنائی تھی جب وہ اکتوبر میں سڈنی میں ایک شوکرنے گیا تھا۔ گزشتہ دنوں اس کے آئی کلاﺅڈ پر ہیکرز نے حملہ کیا اور ویڈیو چوری کرکے انٹرنیٹ پر ڈال دی۔


صوفیا کی ایک دوست نے اس معاملے پر بتایا ہے کہ ”ویڈیو لیک ہونے کے بعد سے صوفیا شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے اور وہ نشے کی حالت میں تھی چنانچہ اس نے یہ حرکت کر دی جو نہیں کرنی چاہیے تھی۔تاہم میں اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ صوفیا اور آف سیٹ کے مابین کو اس طرح کا تعلق نہیں ہے جیسا کہ میڈیا میں بیان کیا جا رہا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -