دنیا کا سب سے خوبصورت خواجہ سرا مس یونیورس بننے کو تیار
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیشہ سے خوبرو خواتین ماڈلز ہی ’مس یونیورس‘ جیسے حسن کے مقابلوں میں حصہ لیتی آئی ہیں لیکن اب پہلی بار سپین کا ایک خواجہ سراءبھی مس یونیورس کا امیدوار بننے جا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 27سالہ خواجہ سراءکا نام انجیلا پونس ہے جسے دنیا کا خوبصورت ترین خواجہ سراءکہا جا رہا ہے اور اس کے مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے پر بھاری جواءبھی لگ گیا ہے۔
انجیلا نے ٹائم میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”مس یونیورس کا مقابلہ 66سال سے ہو رہا ہے اور میں پہلی خواجہ سراءہوں جو اس میں حصہ لینے جا رہی ہوں۔ امریکی صدر اس مقابلے کے مالک ہیں جنہوں نے مقابلے میں خواجہ سراﺅں کے حصہ لینے پر پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم ان کی اس پابندی کے خلاف 2012ءمیں مقدمہ دائر کیا گیااور فیصلہ ہمارے حق میں آیا۔ مس یونیورس میں میری شرکت ڈونلڈٹرمپ کے لیے ایک پیغام اور انسانی حقوق کی جیت ہو گی۔اگر میں نے تاج جیت لیا تو میں ثابت کروں گی کہ خواجہ سراءخواتین سے کسی طور کم نہیں ہوتے۔“واضح رہے کہ مس یونیورس کا مقابلہ 16دسمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گا۔