کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ڈاکٹر فاروق ستار نے دھمکی دیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ڈاکٹر فاروق ستار نے دھمکی دیتے ہوئے بڑا ...
کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ڈاکٹر فاروق ستار نے دھمکی دیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کے ایم سی ہیڈ آفس کے گھیراؤ  کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عامر خان اور کنور نوید کے رویے پر افسوس ہوتا ہے،ان کی طرف سے پہچاننے سے انکار کی ہی توقع تھی،ایم کیوایم بہادرآباد جواب دیں کہ جب الطاف حسین تھے تو لوگوں کو اس طرح نہیں اجاڑا جا رہا تھا،میئر کراچی وسیم اختر  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور  چیف جسٹس کے نام کو خراب نہ کریں،گھروں دکانوں اور سکولوں کی توڑ پھوڑ پر ہم خاموش نہیں رہیں گے،غیرقانونی تجاوزات کو توڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے 50 ہزار گھرانے براہ راست متاثر ہوئے ہیں،جب کوئی بڑے منصوبے بنتے ہیں تو انکروچرز کو متبادل دیا جاتا ہے، توڑ پھوڑ کے دوران تاجروں کے 20 ارب سے زائد مال کی منظم لوٹ مار ہوئی،میئر کراچی چھوٹے تاجروں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہے اور عدالتی احکامات کی نفی کررہے ہیں۔انہوں نے 8 دسمبر ہفتے کے روز سے  کے ایم سی ہیڈ آفس کے گھیراؤ کا اعلان کرتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ کے ایم سی افسران کے ساتھ اس سیاسی قبضہ مافیا کو بھی بے نقاب کیا جائے جس نے تجاوزات قائم کروائیں،کل کے گھیراؤ میں کراچی کے شہری بھر پور شرکت کریں جبکہ آل پرائیویٹ سندھ کالج اور سکولز  کی انتظامیہ بھی اس احتجاج میں شامل ہو، تجاوزات کی آڑ میں جائز اور لیز شدہ عمارتیں گرائی جارہی ہیں،جب تک مناسب متبادل فراہم نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھی بولنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے کہنے لگے اتنی سندھی تو پوری زندگی میں نہیں بولی۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پارٹی کے بانی رکن ڈاکٹر فاروق ستار کو تنظیم سے بے دخل کر دیا ہے تاہم گذشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ وہ اب بھی اپنے آپ کو ایم کیو ایم کا حصہ سمجھتا ہوں ۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی