حاملہ بکری کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے کو سخت سزا
لوساکا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک زیمبیا میں ایک شیطان صفت شخص نے حاملہ بکری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دی مرر کے مطابق اس 22سالہ بدطینت شخص کا نام ریوبین موامبا تھاجس نے موٹونو نامی قصبے میں بکری کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 5سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم پراسیکیوٹرز مزید کڑی سزا کے لیے ہائیکورٹ چلے گئے جہاں سے اب اس کی سزا میں اضافہ کرتے ہوئے 15سال قید بامشقت سنا دی گئی ہے۔
پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ”دوران تفتیش موامبا نے اعتراف کیا کہ اسے معلوم تھا کہ بکری حاملہ ہے۔ اس کے باوجود اس نے یہ قبیح حرکت کی۔“ ہائیکورٹ کی جج جسٹس ایمریا سنکوتو کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کا کیس کبھی پہلے میرے سامنے نہیں آیا اور میں واقعے کا سن کر مجھے شدید جھٹکا لگا۔ مجرم کا جرم ایسا سنگین ہے کہ اسے مزید سخت سزا دی جانی چاہیے۔“ ان ریمارکس کے بعد جسٹس ایمریا نے اس کی پانچ سالہ سزا کو 15سال میں بدل کر اسے جیل بھجوا دیا۔