چائے والا تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب دنیا کی سب سے خوبصورت مچھلی فروش لڑکی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا

چائے والا تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب دنیا کی سب سے خوبصورت مچھلی فروش لڑکی نے ...
چائے والا تو آپ کو یاد ہوگا لیکن اب دنیا کی سب سے خوبصورت مچھلی فروش لڑکی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا چائے والا تو آپ کو یاد ہو گا جس کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ایسی ہلچل مچائی کہ اسے راتوں رات سٹار بنا دیا۔ اب ویسے ہی تائیوان کی ایک مچھلی فروش لڑکی کی تصویر نے ان دنوں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے اور لوگ اسے دنیا کی خوبصورت ترین مچھلی فروش قرار دے رہے ہیں۔ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی 26سالہ لیو فینگ پینگ ہے جو ماڈلنگ بھی کرتی ہے۔ اس کی والدہ تائیوان کے شہر شینگوا (Changhua)میں مچھلی بیچتی ہے اور فینگ پینگ دکان پر اپنی والدہ کا کام میں ہاتھ بھی بٹاتی ہے۔


فینگ پینگ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر باقاعدگی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہے جن میں سے اکثر میں وہ مچھلی کی دکان پر کام میں مصروف ہوتی ہے۔ صارفین کی طرف سے اظہار پسندیدگی اور دنیا کی خوبصورت ترین مچھلی فروش لڑکی قرار دیئے جانے پر گزشتہ روز ایک پوسٹ میں فینگ پینگ نے فیس بک پر کہا کہ ”میں آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میری سپورٹ کر رہے ہیں۔ لوگ اصرار کر رہے ہیں کہ میں روزانہ مچھلی کی دکان پر کام کروں تو آج میں اعلان کرتی ہوں کہ آئندہ میں روزانہ صبح کے وقت دکان پر کام کیا کروں گی۔ “ اس پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”کل سے ہی مارکیٹ مچھلی کے گاہکوں سے بھر جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -