مدرسہ لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل البقرہ سٹرائیکرز نے جیت لیا، جاوید آفریدی کا دیگر صوبوں میں بھی مدرسہ لیگ کرانے کا اعلان

مدرسہ لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل البقرہ سٹرائیکرز نے جیت لیا، جاوید آفریدی کا دیگر ...
مدرسہ لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل البقرہ سٹرائیکرز نے جیت لیا، جاوید آفریدی کا دیگر صوبوں میں بھی مدرسہ لیگ کرانے کا اعلان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن نے خیبرپختونخواہ کے بعد بلوچستان میں بھی مدرسہ لیگ کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں البقرہ سٹرائیکرز نے فائنل میں الاقرہ پیٹریاٹس کو 10 وکٹوں سے ہرال کر سیزن ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان نے انعامات تقسیم کئے۔ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر صوبوں میں بھی لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سب مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت خیبر پختونخواہ کے بعد بلوچستان میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا شاندار انعقاد کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے ہیں۔ بولان سٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے فائنل میں البقرہ سٹرائیکرز نے الاقرہ پیٹریاٹس کو 10 وکٹوں سے ہراکر زلمی مدرسہ لیگ سیزن ٹو کا ٹائٹل جیت لیا۔

الاقرہ پیٹریاٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 89 رنز بنائے۔ عطاءاللہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ البقرہ سٹرائیکرز کی جانب سے ناصر جان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ البقرہ سٹرائیکرز نے ہدف با آسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ ادریس نے 59 اور شہزاد فرید نے 15 رنز بنائے۔ ادریس خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد پر جاوید آفریدی اور زلمی فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا مدارس کے طلبا کیلئے لیگ کا انعقاد زلمی فاؤنڈیشن کا کارنامہ ہے۔

پشاورزلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ دینی مدارس کے ارتقاءاور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ لیگ کے کامیاب انعقاد پر تمام دینی مدارس ، بلوچستان گورنمنٹ ، پاک فوج اور دیگر اداروں کا مشکور ہوں۔ دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے۔ البقرہ سٹرائیکرز کے محمد اونگزیب کو ٹونامنٹ کا بہترین باؤلر ، جعفر علی کو بہترین باؤلر اور وزیر خان کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل