”عمران خان کی اسامہ بن لادن کے قتل کے حوالے سے یہ بات درست ہے کہ۔۔۔“ معروف تجزیہ کار نے سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار بابر ستار نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کے قتل کے حوالے سے غلط بات نہیں کی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ عمران خان نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن کے قتل کے حوالے سے غلط بات نہیں کی ہوگی، ریاستوں کے تعلقات ہمیشہ حقائق کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ بات کر رہے ہیں کہ پاکستان کے جیسے اس سے قبل امریکہ کے ساتھ تعلقات رہے ہیں اب ویسے تعلقات نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی ذمہ داری ہم مکمل طور پر امریکہ پر نہیں ڈال سکتے ، امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں نے بھی ایسے فیصلے کئے کہ جس کی ذمہ دار ی ہماری حکومتوں پر بھی عائد ہوتی ہے ۔