”وزارت خارجہ کے منع کرنے کے باوجود عمران خان نے اس شخص سے ملاقات کی اور۔۔۔“ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

”وزارت خارجہ کے منع کرنے کے باوجود عمران خان نے اس شخص سے ملاقات کی اور۔۔۔“ ...
”وزارت خارجہ کے منع کرنے کے باوجود عمران خان نے اس شخص سے ملاقات کی اور۔۔۔“ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان کواس بات کا ادراک ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کارتعین وزیراعظم نے نہیں کرنا ، دفتر خارجہ کے تجویز نہ کرنے کے باوجود عمران خان امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملے ۔

جیونیوز کے پروگر ام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا ادراک ہے کہ پا ک امریکہ کے تعلقات کی بنیاد کا تعین وزیر اعظم نے نہیں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کی بنیاد ایوب خان کے دور میں رکھی گئی تھی جس کے بعد ہم زیادہ تر امریکہ پر ہی انحصار کرتے رہے ہیں ، اس دوران تعلقات میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہاہے ، سویت یونین کے انہدام کے بعد خود نواز شریف بھی ایسے بیانات دیتے رہے ہیں جیسے اب عمران خان دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عملی مزاحمت امریکہ کے خلاف کسی نے کی ہے تو وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی تھی جب نیٹو سپلائی بند کردی گئی تھی، اب یہی ہوگا جو رہاہے، اس وقت پاکستانی سٹیبلشمنٹ اور امریکی سٹیبلشمنٹ آپس میں رابطے میں ہیں، قطر اور پاکستان میں جو کچھ ہورہاہے وہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جب پاکستان آئے تو دفتر خارجہ نے تجویز کی تھی کے وزیر اعظم ان کے ساتھ نہ ملیں لیکن اس کے باوجود عمران خان نے بطور وزیر اعظم پاکستان ان سے ملاقات کی ہے ۔

مزید :

قومی -