مستقبل میں پاک، امریکہ تعلقات کیسے ہوں گے؟ معروف تجزیہ کار نے حیران کن دعویٰ کر دیا

مستقبل میں پاک، امریکہ تعلقات کیسے ہوں گے؟ معروف تجزیہ کار نے حیران کن دعویٰ ...
مستقبل میں پاک، امریکہ تعلقات کیسے ہوں گے؟ معروف تجزیہ کار نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہئے، وزیر اعظم نے انٹرویوں میں محتاط رویہ اختیار کیاہے ، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگر ام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے اسامہ کے حوالے سے جوبیان اس سے قبل دیا تھا اس وقت وہ تحریک انصاف کے چیئر مین تھے اور اب جو انٹرویودیاہے وہ بطور وزیر اعظم پاکستان کے دیاہے ، عمران خان نے اچھا کیا ہے کہ محتاط رویہ اپنایاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پر اس وقت یوٹرنوں کے بادشاہ ٹرمپ کی حکومت ہے اور امریکہ ایک سپر پاور ہے ،اس لئے امریکہ کے ساتھ تعلقات کیلئے جوش کی بجائے ہوش سے کام لیناچاہئے ، مجھے امیدہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے عمران خان نے کوئی مختلف بیان نہیں دیا ، ان کا بیان متواز ن ہے اور یہ وزیر اعظم نے محتاط رویہ اختیار کیاہے ، عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ ہم نے یہ کیاہے اوریہ نہیں کیا بلکہ وزیر اعظم نے یہ بات کی ہے کہ میں اس حوالے سے اداروں سے پوچھ کر بتاﺅں گا۔

مزید : قومی