ممبئی حملوں پر نوازشریف کی بات غداری ، عمران خان کیلئے حلال ہوگئی :محمل سرفراز

ممبئی حملوں پر نوازشریف کی بات غداری ، عمران خان کیلئے حلال ہوگئی :محمل ...
ممبئی حملوں پر نوازشریف کی بات غداری ، عمران خان کیلئے حلال ہوگئی :محمل سرفراز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما محمل سرفراز نے کہاہے کہ ممبئی حملوں کی بات نوازشریف نے کی تھی تو غداری کے الزاما ت لگے لیکن اب عمران خان کیلئے یہی بات حلال ہوگئی ہے ،حکومت اور ادارے ایک پیچ پر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ اس وقت حکومت اور ادارے ایک پیچ پر ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت کوئی اور حکومت بھی ہوتی تو امریکہ کے ساتھ جیسے معاملات چل رہے ہوتے تو صورتحال ایسی ہی ہوتی ،اس وقت طالبان کے حوالے سے امریکہ کوہماری ضرورت ہے اور اس وجہ سے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اچھے ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کا دفتر خارجہ یہی کہتا رہاہے کہ ان حملوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ، بھارت اس حوالے سے ثبوت دے ۔ممبئی حملوں پریہ بات نوازشریف نے کی تھی تو ان پر غداری کے الزامات لگنا شروع ہوگئے لیکن اب جب یہ بات عمران خان نے کی ہے تو یہ حلال ہوگئی ہے ۔

مزید : قومی